اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیری مزاری کی رہائی کے احکامات کے باوجود پنجاب پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ شیریں مزاری کی بیٹی ، انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود میری والدہ شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری ہمارے گھر کے باہر پہنچی۔