ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جو دہشتگردوں کے ترجمان کے ساتھ کیا جاتا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر

بلاول بھٹو  زرداری کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جو دہشتگردوں کے ترجمان کے ساتھ کیا جاتا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر

MAY

05
05 / 05 / 2023 دنیا

بلاول بھٹو زرداری کی نیوز کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایس سی او کانفرنس میں وہی سلوک کیا گیا جو دہشت گردی کی صنعت کو فروغ دینے والے ملک کے ترجمان کے ساتھ کیا جاتا ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ تھا ہے اور رہے گا، لہٰذا وہاں جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے اعتراض کو بھارت کوئی اہمیت نہیں دیتا۔


پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر جے شنکر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک دہشت گردی کے سہولت کار ملک کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی کے معاملے پر بات نہیں کر سکتے۔


‏ہم دہشت گردی کے معاملے پر سفارتی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے بلکہ سفارتی سطح پر پاکستان کی اصلیت سامنے لا رہے ہیں جس کا ہمیں حق حاصل ہے: بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر