ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

سرینگر میں بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک

سرینگر  میں بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک

NOV

15
15 / 11 / 2023 ایس آر اے  ,  جسقم

سری نگر : بھارتی کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سری نگر سے تقریباً 200 کلو میٹر دور دراز کے علاقے ڈوڈا میں پیش آیا۔ سینئر پولیس افسر سنیل گپتا نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے حادثے میں 30 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ مسافر بس پہاڑ سے تقریباً 250 میٹر (800 فٹ) کی گہرائی میں جاگری ہے، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے جنہوں نے اپنے قریبی رشتے داروں اور عزیزوں کو کھویا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، مزید کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 ہزار 400 ڈالر سے زائد اور زخمیوں کو 600 ڈالر کی امدادی رقم دی جائے گی۔