ہرنائی بلوچ لبریش آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ مورخہ 14 مارچ 2022 کو صبح 9 بجے پاکستانی فوج نے ہرنائی کے علاقے جمبرو میں جارحانہ آپریشن کیاگیا ۔ اس دوران ایک مقام پر ہمارے سرمچار گشت پر تھے جن پر پہلے سے گھات لگائے دشمن فوج کے اہلکاروں نے حملہ کردیا۔ حملے کے ردعمل میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قابض اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی فوج اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا، اس دوران دشمن فوج کی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچے، تاہم ہمارے سرمچار فوجی حصار کو توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔