ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ہرنائی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ دو افراد ھلاک 6زخمی ، نال پھتر کانکن دھماکے میں ھلاک دو زخمی

ہرنائی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ دو افراد ھلاک 6زخمی ،  نال پھتر کانکن دھماکے میں ھلاک دو زخمی

MAY

25

تازہ ترین خبر ہرنائی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ دو افراد ھلاک 6زخمی ، مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔ ادھر نال بیثار پہاڑی سلسلے میں پتھر کانکنی دوران دھماکے کے دوران ایک مزدورہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت سراج احمد ولد محمد صادق قلندرانی سکنہ وڈھ ڈانسر اور زخمیوںکی محمد یونس ولد حاجی علی حسن مردوئی ڈانسر،اسد ولد ہمزہ مردوئی سکنہ وڈھ ڈانسرکے ناموں سے ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بیثار پہاڑی سلسلے میں برسوں سے پھتر کان کنی کا کام ہورہا ہے آئے روز دھماکے و پتھر لگنے سے کئی مزدور ھلاک اور زخمی ہوتے ہیں مگر بیثار نال کے کروڑوں کا کاروبار کرنے والے کان کن کمپنیاں کی جانب سے علاج معالجہ ہسپتال اور ڈاکٹر کی سہولت موجود نہیں ہے اور تو اور ابتدائی طبی امداد تک کی بھی سہولت نہیں جس سے زخمی مزدور زیادہ تر خون بہہ جانے کے سبب موت کو گلے لگا کر ابدی نیند سو جاتے ہیں۔