ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ہرنائی کے علاقے جمبرو ،کیچ ہوشاب اور کولواہ میں زمینی و فضائی آپریشن جاری

ہرنائی کے علاقے جمبرو ،کیچ ہوشاب اور کولواہ میں زمینی و فضائی آپریشن جاری

MAR

14

ہرنائی : آج صبح 9 بجے قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے مقام جمبرو میں زمینی و فضائی جبکہ کیچ ہوشاب اور کولواہ میں فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح نو بجے پاکستانی فورسز زمینی راستوں سے ہرنائی کے علاقے جمبرو میں جب داخل ہوئے تو چند منٹ بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک چلا۔ علاقائی زرائع نے بتانا ہےکہ پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ نو بجے شروع ہوا جسکا سلسلہ چند منٹ تک جاری رہا. پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان ہونے والے جھڑپ کے بعد پاکستانی فورسز نے فضائی آپریشن شروع کردیا جو تاحال جاری ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق فضائی آپریشن میں تین ہیلی کاپٹروں نے حصہ لے رہے ہیں ۔ جو مسلسل شیلنگ کررہے۔ تاہم دونوں طرف سے نقصانات کی اطلاعات نہیں مل پائے ہیں ۔ دریں اثناء کیچ کے علاقہ کولواہ سے بھی اطلاعات ہیں کہ چار جنگی ہیلی کاپٹر کولواہ کے مغربی پہاڑوں مادہ ،کاشت سمیت دیگر آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں ۔ جبکہ اس سے قبل الصبح مزکورہ جنگی ہیلی کاپٹروں نے کیچ کے علاقہ ہوشاپ کے پہاڑوں میں بھی کئی گھنٹہ درندگی میں مشغول رہے ہیں ۔ آخری اطلاع تک دو نوں علاقوں سے نقصانات کے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں