گوادر بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب گوادر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گوادر میں ملا بند کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔