ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

جرمنی بی این ایم چیپٹر کی جانب سے بلوچستان میں بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جرمنی بی این ایم چیپٹر کی جانب سے بلوچستان میں بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

MAY

21
21 / 05 / 2023 بی این ایم

جرمنی : بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی چیپٹر نے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف Chemnitz میں ایک روزہ مہم چلائی۔


 بلوچ نیشنل موومنٹ سچسن یونٹ کے کارکنوں نے بلوچستان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچ کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور بلوچ اساتذہ اور طلباء کے حالیہ اغوا اور بلوچستان میں فوجی آپریشنوں کے خلاف پمفلٹ تقسیم کئے۔


 شرکاء نے بلوچستان میں پاکستانی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے پاکستان کی حمایت اور جدید جنگی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر یورپی ممالک کے کردار کو بھی سوالیہ نشان قرار دیا۔


 بی این ایم سچن یونٹ کے یونٹ سیکرٹری زاہد بلوچ نے کہا، "حال ہی میں جرمن حکومت نے پاکستان ایئر فورس کو جدید ترین ہتھیار فراہم کیے ہیں اور گزشتہ ماہ جرمنی میں پاکستانی فوج کو فوجی تربیت فراہم کی ہے۔ پاکستان ایسے تمام مہلک ہتھیاروں کو بے گناہ بلوچوں کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔ جرمن حکومت کو پاکستانی فوج اور فضائیہ کو فوجی سہولیات فراہم کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔