ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پاکستان اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے بلوچ نسل کشی کو بڑھا رہا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

پاکستان اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے بلوچ نسل کشی کو بڑھا رہا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

JUN

03

 بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چند ٹویٹ میں کہا پاکستان اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے بلوچ نسل کشی کو بڑھا رہا ہے ایک اور بلوچ بیٹے، ایک کسان، ظفر علی کو مشکے میں ڈیتھ اسکواڈ نے اغوا کر لیا۔ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ کرائے کے گروہ پاکستانی فوج کے پے رول پر ہیں۔ یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان کی بدمعاش آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ایسے گھناؤنے جرائم پر خاموش ہیں۔