ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پاکستان سپریم کورٹ متنازعہ ہے ، موجودہ و سابق وزرائے اعظم کوبھی اعتماد نہیں، ڈاکٹر اللہ نذر

پاکستان سپریم کورٹ متنازعہ ہے ، موجودہ و سابق وزرائے اعظم کوبھی اعتماد نہیں، ڈاکٹر اللہ نذر

MAR

24
24 / 03 / 2023 بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تین ٹیوٹس کے تھریڈ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ متنازعہ ہے یہاں تک کہ پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم بھی اس پر اعتماد کھو چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ فوجی جنتا کے زیر اثر کرپٹ پاکستانی عدالتوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ شفافیت نہیں ہے۔ پھر بلوچ اس عدلیہ پر کیسے یقین کریں؟ دوسری جانب پاکستان کی حکمران جماعت اس کے حالیہ فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہی۔


انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے عدلیہ اور فوج ایک پیج پر ہیں۔


بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونیگوٹرس،یو این ایچ سی آر،امریکی صدر، ایمنسٹی بلوچستان میں پاکستان کے اقدامات کا نوٹس لیں۔ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کو متنازعہ علاقہ قرار دے کر فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔