ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ڈھاڈر میں بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں دو بلوچ نوجوانوں کے ھلاکت پر افسوس ہوا ۔ یو بی اے

ڈھاڈر میں بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں دو بلوچ نوجوانوں کے ھلاکت پر افسوس ہوا  ۔ یو بی اے

MAR

12

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاہے کہ گزشتہ دن ڈھاڈر میں صبری کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے ایک آئی ای ڈی حملہ کیا ، حملے میں ہدف قابض ریاست کے فورسز تھے۔ مگر حملے کی عین وقت قبائلی رہنماء کا قافلہ حملے کا نشانہ بنا جس میں دو بلوچ نوجوان ھلاک ہوگئے ۔ انھوں نے کہاہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی سینٹرل کمیٹی اور تنظیم کی ہائی کمان کی جانب سے قافلے کی نشانہ بننے اور دو بلوچ نوجوانوں کی ہلاکت اور زخمیوں پر دلی افسوس کی اظہار کیا ہے ۔