ڈیرہ مراد جمالی، منجھو شوریٰ پولیس موبائل پر دستی بم حملہ۔ تفصیلات کےمطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود چانڈیو ڈپ کے نزدیک پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا۔ دستی بم حملے میں پولیس آفیسر اور اہلکاران محفوظ رہے، تاہم پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔