ڈیرہ بگٹی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی اعظم جان بگٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں زہریلی لسی پینے کے باعث ایک فیملی کے تینتیس افراد شدید الٹی و قے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ متاثرین میں اکثر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد پندرہ متاثرین کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ مزید متاثرین زیر علاج ہیں۔ متاثرین میں چند ایک کی حالت قدرے خراب ہے جبکہ باقیوں کی حالت تسلی بخش تھی۔