ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ڈی آئی خان ، پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ، فائرنگ10 افراد زخمی

ڈی آئی خان ، پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ، فائرنگ10 افراد زخمی

NOV

03
03 / 11 / 2023 ایس آر اے  ,  جسقم

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کے قریب بازار میں دھماکہ ہوا جہاں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نفری کو لے جانے والی گاڑی کو دھماکے میں ہدف بنایا گیا ہے۔ دھماکا کافی مصروف بازار میں ہوا جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹانک اڈے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کے لئے سول اسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا۔