ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ڈیرہ بگٹی - پیرکوہ میں گیس کا کنواں دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی - پیرکوہ میں گیس کا کنواں دھماکے سے تباہ

SEP

14

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ڈل کے علاقے میں گیس کے کنواں نمبر 41 کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ 


یاد رہے کہ اس سے دو دن قبل بھی ضلع ڈیرہ بگٹی کے ہی علاقے زین لوٹی میں تین گیس پائپ لائنوں کو مسلح افراد نے دھماکوں سے تباہ کردیا تھا۔ جس کی زمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن ٹائیگر نے قبول کر لی تھی - 


دوسری جانب زین کوہ کے دامن جوڈیر کے علاقے میں مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ علاقائی زرائع کا کہنا ہے جوڈیر کی طرف سے کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہے۔