اسلام آباد: کورونا وائرس کی نئی قسم او میکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ایرانی حکام نے گولڈاسمتھ لائن بلوچستان پر واقع سفری راہداریوں سمیت اپنی تمام سرحدات ، زمینی، بحری اور ہوائی سفر کے لیے 25 دسمبر سے اگلے15 روز کے لیے بند کر دیے ہیں۔
اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کورنا وائرس ویرینٹ (او-میکرون) کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام بارڈر (بائی ائر، بائی روڈ ، بحری سفر) ہفتہ 25 دسمبر 2021 سے زیارتی، ٹورسٹ اور عمومی ویزا ہولڈر کے لیے اگلے 15 دن تک تا اطلاع ثانی بند رہیں گے۔
کورونا کی نئی قسم او میکرون کے سامنے آنے کے بعد دنیا میں ایک مرتبہ پھر سفری پابندیاں اور لاک ڈاؤن کیے جا رہے ہیں۔کورونا کی ویکسینیشن کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سرحدیں کھول دی جائیں گی اور سفری پابندیاں ہٹ جائیں گی لیکن کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے بعد اب دوبارہ سرحدی پابندیاں لگ رہی ہیں۔نئی قسم کے بارے میں اب تک متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔کورونا کی ویکسین بیشتر ممالک میں سخت پابندیاں لاگو کرکے شہریوں کو لگائے گئے تھے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ کورونا ویکسین لگانے والے اس بیماری سے محفوظ ہوں گے البتہ ان میں بیماری سے مقابلہ کرنے کی قوت مدافعت زیادہ ہوگی کورونا کی نئی قسم کے بارے خبر ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے بھی خطرہ ہے جنھیں ویکسین لگائے گئے ہیں اس پر اس سے نمٹنے کے لیے بیشتر ممالک میں سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرسمس کے بعد بعض یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے جبکہ وہاں بھی غیرملکی شہریوں کی آمد اور بیرونی ملک سفر پر پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔
ایران میں گذشتہ 14 دنوں میں 30941 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 4320 رپورٹ ہوئی ہے۔
« عملے کی بیماری اور کورنٹین کی وجہ سے دنیا بھر میں 2 ہزار 118 پروازیں منسوخ اور 5 ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں»
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویر ڈاٹ کام نے بتایا کہ جمعے کو دنیا بھر میں مجموعی طور پر 2ہزار 118 پروازیں منسوخ اور 5 ہزار 700 تاخیر کا شکار ہوئیں، جس میں امریکی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی 500 پروازیں شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بعد پائلٹس اور پرواز کے عملے کے بیمار پڑنے یا قرنطینہ میں جانے کی وجہ سے لفتھانزا، ڈیلٹا، یونائٹیڈ ائیرلائنز اور دیگر ائیرلائنز پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔
فلائٹ اویر کے مطابق یونائیٹڈ ائیرلائن نے جمعے کو 170 یا شیڈول کی گئیں 9 فیصد پروازیں منسوخ کیں۔
یونائٹیڈ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ’ رواں ہفتے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے قومی سطح پر پروازوں کے آپریشن کو براہِ راست متاثر کیا ہے‘، اس کے نتیجے میں بدقسمتی سے ہمیں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں اور متاثرہ صارفین کو قبل از وقت مطلع کردیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر پورٹ آنے والے مسافروں کے لیے جلد از جلد پروازیں بک کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اسی طرح ڈیلٹا ائیرلائن نے بھی 145 سے زائد پروازیں منسوخ کی ہے، انھوں نے کہا کہ طے شدہ احاطے کے لیے شیڈول پروازوں اور متبادل طیاروں سمیت تمام تر سہولیات کو ختم کردیا گیا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ ہم تعطیلات کےدوران سفر کے منصوبے میں تاخیر پر اپنے صارفین سے معذرت چاہتے ہیں۔
ملازمین کے کورونا وائرس کا شکار ہونے اور خود کو قرنطینہ میں آئسولیٹ کرنے کے بعد الاسکا ائیر لائنز کی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تاہم بہت سے امریکی شہری جو گذشتہ سال کرسمس کے بعد تعطیلات کے دوران اپنے اہل خانہ سے ملنے کے خواہش مند تھے، عالمی وبا کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے انھیں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذریعہ: ایرانی سفارت خانہ+مانیٹرنگ ڈسک | تصویر: آرکائیو