ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ہوشیار ر ہو- سنجر بلوچ

ہوشیار ر ہو- سنجر بلوچ

MAY

19
19 / 05 / 2023 مضامین

آج کل دشمن ہم پر بہت حملہ کر رہا ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ ان حملوں کی وجہ کیا ہے؟ ایک طرف بھائیوں کی غداری کچھ لوگ پیسے کی خاطر یہ کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ان لوگوں کے ذریعے، وہ ہمارے راشن، ہمارے راستے اور ہماری آمد کی جگہ کے بارے میں معلومات انتہائی خفیہ طریقے سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں. دوسری طرف ہماری اپنی آزاد خیالی جہالت ہم سب جانتے ہیں کہ ہم اپنے وطن کی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم خود دشمن کو بتاتے ہیں کہ ہم کہاں رہتے ہیں، جب ہم سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہیں، تو ہم سب نہیں دیکھتے کہ ہمارا پس منظر نظر آتا ہے یا نہیں. کیا کوئی ہمیں پہچان سکتا ہے یا نہیں، ہم یہ سب سوشل میڈیا پر ایک طویل عرصے سے دیکھ رہا ہوں جب کوئی تصویر پوسٹ کرتا ہے، اس تصویر کا پس منظر نظر آتا ہے اور اُس تصویر میں ایک بلوچ سرمچار تھا. اور دشمن اُس تصویر کے ذریعے ہمارے ٹھکانے کا پتہ لگا سکتا ہے اور اس تصویر کی وجہ سے دشمن ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے، ایک تصویر کی وجہ سے، ہم دشمن کو بتاتے ہیں کہ ہم کہاں رہتے ہیں، ہمارے پاس کیا ہتھیار ہے اور ہم کن مشکلات سے گزر رہے ہیں، میں آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جب آپ سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرتے ہیں تو، اُس تصویر میں ان تمام چیزوں کو چیک کریں تاکہ یہ تصویر ان تمام چیزوں پر مشتمل نہ ہو تاکہ ہم سب مصیبت میں نہ پڑیں. اور ہمارا دشمن یعنی پاکستان اپنے مذموم ارادوں سے یہ جنگ ہار چکا ہے اور آپ لوگ انہیں جیتنے کا موقع نہ دیں. اور وہ سرمچار جو سالوں سے ہمارے لیے اپنا خون پسینہ بہا رہے ہیں اور اپنی جان ہمارے لیے دے رہے ہیں اور اِس وقت ہمیں ان کے ساتھ ہونا چاہئے اگر ہم یہ سب کچھ نہیں کر سکتے، تو انہیں بھی مصیبت میں نہ ڈالیں.