ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بارکھان سانحہ بعد پھر دو نعشیں برآمد

بارکھان سانحہ بعد پھر دو نعشیں برآمد

MAR

14

بارکھان بغاو "گلی پہاڑی تنور چٹھ" کے علاقہ میں دو نعشیں برآمد ہوئے ہیں ، بتایا جارہاہے کہ ایک کفن میں لپٹی ہوئی ہے اور دوسری بے کفن ہے ، جس کا چہرہ جنگلی جانور وں مسخ کیا ہے ۔ آپ کو معلوم ہے گزشتہ ماہ بارکھان حاجی کوٹ کے ایک کنویں سے ایک خاتون سمیت دو نوجوانوں کی نعشیں ملے تھے ،جنھیں مبینہ طور پر موجودہ بلوچستان اسمبلی کے کھٹ پتلی وزیر عبدالرحمن کھیتران نامی مقامی بااثر شخص نے چھ سال تک نجی جیل میں بند کرنے بعد ھلاک کرواکر پھینکوا دیاتھا ۔ بعد ازاں نعشوں کی خان محمد مری کے دو بیٹے اور امیراں بی بی نامی بہادر خاتون کے نام سے پہنچان ہوئی اور بتایا گیا کہ یہی خاتون تھی جس نے اپنی جان پر کھیل کر خان محمد مری کی بیوی بچوں کی نجی جیل سے ویڈیو وائرل کی تھی، جس کی وجہ سے ان کی بازیابی ممکن ہوئی اور دوسری جانب کھیتران کو چند دن سہی جیل کا ہوا کھانا پڑا ۔ ۔