ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر باپ بیٹا ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب ژوب کے علا قے خشت بھٹیوں میں باپ بیٹا تیز بارش کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر ایک شخص کی لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوسرے کی تلاش جا ری ہے ۔