ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلوچستان مختلف علاقوں میں چوروں کی لوٹ مار ، دو نوجوان زخمی

بلوچستان مختلف علاقوں میں چوروں کی لوٹ مار ، دو نوجوان زخمی

MAR

17
17 / 03 / 2023 پاکستان  ,  ایران

تربت نذرآباد تمپ میں موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر چوروں نےگولی مارکر موٹر سائیکل سوار اسلم نامی 25سالہ نوجوان کو زخمی کرکے موٹرسائیکل لے اڑے ، بعد بعد ازاں زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دریں اثناء تربت کے علاقہ کلاتک سے گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے زمیاد گاڑی چوری کرکے لے گئے ۔ وندر سے اطلاعات ہیں کہ رات گئے وندر میں میراں پیر روڈ پر دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو اسلحہ کے زور پر بڑی دیدہ دلیری سے لوٹنے کی کوشش کی تاہم نوجوان کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پاؤں پر گولی مار کر اسکو زخمی کرکے اسکا موبائل فون چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ علاقائی ذرائع کے کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ شہری غیرمحفوظ ہیں ۔ مگر مقامی انتظامیہ قابض سیکیورٹی فورسز منشیات فروشوں اور ایرانی تیل کی گاڑیوں سے مبینہ بھتہ وصولی، تو دوسری جانب شہریوں کو جبری لاپتہ کرنے میں مشغول ہیں ۔ .