ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کراچی میں ڈاکٹر قتل ،خضدار روڈ حادثہ ایک شخص ھلاک ،لسبیلہ فائرنگ دو افراد زخمی ،شمالی وزیرستان حملہ ایک اہلکار ھلاک ہوگئے

کراچی میں ڈاکٹر قتل ،خضدار روڈ حادثہ ایک شخص ھلاک ،لسبیلہ فائرنگ دو افراد زخمی ،شمالی وزیرستان حملہ ایک اہلکار ھلاک ہوگئے

MAR

31

کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم مسلح افراد نے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر بیربل گینانی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ۔ کچھ ہفتے قبل حیدرآباد میں بھی ایک ماہر ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو قتل کردیا گیا تھا. ضلع خضدار زیرو پوائنٹ ایریا میں موٹر سائیکل حادثہ میں ایک نوجوان ھلاک ہوگیا جس کی شناخت یاسر ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ لسبیلہ بیلہ کے علاقے کاٹھوڑ میں فائرنگ کے واقع میں 2 بھائی غلام رسول اور اقبال ولد عمر زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں سپاہی ارشاد اللہ (عمر 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرک) ھلاک ہو گیا ۔