ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

دو حملوں میں پاکستانی فوج کے دس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، بی ایل ایف

دو حملوں میں پاکستانی فوج کے دس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، بی ایل ایف

JUN

03
03 / 06 / 2023 بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا سرمچاروں نے مشکے اور مند میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے دس اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔


سرمچاروں نے دو جون کو رات نو بجے مشکے میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی ہیڈ کوارٹر اور مین کیمپ پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مشکے نلی میں واقع کیمپ پر سرمچاروں نے دو اطراف سے حملہ کرنے کے بعد مین گیٹ میں گھس کر راکٹ کے کئی گولے فائر کئے۔ گیٹ کے سامنے کھڑے پانچ اہلکار راکٹ حملے میں پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ شدید حملے میں نو اہلکار ہلاک، متعدد زخمی اور دو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ ہلاک اہلکاروں میں وزیر نامی ایک مقامی ایجنٹ بھی شامل ہے جو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ سرور کا بھتیجا ہے۔


دو جون ہی کو کیچ کے علاقے مند میں چکاپ کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔


بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


ترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ