بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے آج بروزمنگل شام آٹھ بجے تربت میں سنگانی سر کے مقام پر بورڈ کے قریب قائم پاکستانی فوج کی چوکی پرفائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی لیکن سرمچار باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ