ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

آواران :تیرتیج میں زیر تعمیر منصوبے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

آواران :تیرتیج میں زیر تعمیر منصوبے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

MAY

18
18 / 05 / 2023 بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج آھوری میں زیر تعمیر گورنمنٹ ریزیڈینشل کالونی کی کنسٹرکشن سائیٹ پر حملہ کیا ہے ۔اس رہائشی کالونی کے نام پر ایک وسیع علاقہ پر قبضہ کرکے عوام کیلئے زمین مزید تنگ کیا جارہا ہے۔ حملے میں گاڑیوں اور مشینری کو نذر آتش کیا گیا۔


 بلوچستان بھر میں اسکول، کالج، ہسپتال اور دوسری کئی اسکیموں کے نام پر بنائے گئے املاک فوجی کیمپوں کی صورت میں آج ہر گائوں میں موجود ہیں۔ اسکی ہم قطعی اجازت نہیں دینگے۔


لہذا ہم اس طرح کے منصوبوں پر کام کرنے والے تمام ٹھیکیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی استحصالی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں۔ بصورت دیگر وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ  ترجمان میجر گہرام بلوچ