آواران،طوفانی بارش گاڑی بہنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ھلاک ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جھاؤ کے ایریا سیڑھ ندی میں گزشتہ رات کے طوفانی بارش اور ندی میں تغیانی آنے کی وجہ سے گاڑ ی بہہ گئی ،جس میں سوار ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ھلاک ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ سات افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں جن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں ،جنھیں جھاؤ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک بچہ اب تک لاپتہ ہے۔ بد قسمت خاندان کا تعلق سکندر آباد سوراب (خضدار) سے بتایا جارہاہے ۔