ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

آواران آپریشن میں تین مسلح افراد مارے گئے – آئی ایس پی آر

آواران آپریشن میں تین مسلح افراد مارے گئے – آئی ایس پی آر

MAR

18

بلوچستان کے ضلع آواران میں دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر تین بلوچ آزادی پسند جنگجووں کو مارنے کا دعویٰ پاکستان فوج کے فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کیا ہے ۔ انھوں نے دعوی کیا ہے کہ ضلع آواران کے جنوبی علاقے میں سرگرم گروپ کیخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر 15 مارچ سے آپریشن شروع کیا گیا۔بیان کے مطابق فرار ہونے کی کوشش میں دونوں اطراف فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے جن سے اسلحہ اور بھاری گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ تاہم ائی ایس پی آر نے مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ بیان کے مطابق سرگرم گروپ کا تعلق تربت اور آواران روڈ و گردونواح میں متعدد وارداتوں سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ گروپ کی جانب سے مختلف راستوں پر متعدد گھات لگائے گئے تھے، انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین مسلح افراد کو ان کے ٹھکانے کی طرف جاتے ہوئے گیرے میں لیا۔