افغانستاب کے صوبے مزار شریف میں تبیان ثقافتی مرکز میں بم دھماکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت 10 افراد ھلاک ہوگئے۔ افغان انتظامیہ کے مطابق دھماکہ صبح 11 بجکر 30 منٹ پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے-