سری لنکا:دھماکہ 137افراد سے زائد ہلاک

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے 3ہوٹلوں اور 3گرجا گھروں میں 6دھماکے ہوئے ہیں۔

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے اس وقت ہوے جب عیسائی برادری اپنا اہم مذہبی تہوار ایسٹرمنا رہے تھے۔

اس افسوس ناک واقعہ میں 137سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 250سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تین گرجا گھروں اور تین 5 اسٹار ہوٹلوں میں دھماکے کئے گئے۔

پہلا دھماکا کولمبو میں سینٹ انتھونی چرچ میں، دوسرا سینٹ سبیس ٹین کولمبو کے باہر کے علاقے میں اور تیسرا کولمبو کے علاقے بٹی کالاؤ کے گرجا گھر میں ہوا ہےجبکہ نشانہ بننے والے تین ہوٹلوں میں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کولمبو میں 45 ،نیگومبو میں 67 اور بٹی کلاؤ میں 25 ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مرنےوالوں میں کم ازکم 9 غیرملکی بھی شامل ہیں۔

سری لنکن پولیس کے مطابق دھماکوں میں 137افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں جبکہ پورے شہر مین سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکے خودکش تھے ریموٹ کنٹرول تھے۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک