افغان مشن کا انحصار امن مذاکرات پر ہے. نیٹو سیکرٹری جنرل

افغان مشن کا انحصار امن مذاکرات پر ہے. نیٹو سیکرٹری جنرل

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو مشن کے مستقبل کا دار و مدار امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے پر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نیٹو کے فوجیوں میں کمی یا موجودہ تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی اسی مذاکراتی عمل پر منحصر ہے اور اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ اسی تناظر میں نیٹو کے فوجی ذرائع نے بھی افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے۔

جبکہ دوسری جانب افغان طالبان اور امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کے درمیان امن مذاکرات کا ایک طویل دور رواں ہفتے کے دوران مکمل ہوا ہے. جبکہ چھٹا دور زلمی خلیل زاد کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشورہ ہونے کے بعد شروع ہوگا.

خبری حوالہ : زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک