جرمنی اور فرانس کے مابین جدید ترین جنگی طیارے بنانے کا معاہدہ

جرمنی اور فرانس کے مابین جدید ترین جنگی طیارے بنانے کا معاہدہ

عالمی میڈیا زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی اور فرانس نے مشترکہ طور پر ایک انتہائی جدید فائٹر جیٹ بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی مشترکہ دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وزیر دفاع اُرزُولا فان ڈئر لاین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ پیرس کے ایک نواحی شہر میں اس جدید جنگی طیارے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس فائٹر جیٹ کی تیاری کا عمل جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔

فرانسیسی کمپنی سافراں اور جرمنی کی ایم ٹی یو ایرو انجنز مل کر اس طیارے کے انجن تیار کریں گے۔ فرانسیسی وزیر دفاع فلورانس پارلی کے مطابق ایسے جنگی طیارے سن دو ہزار چالیس تک دونوں ممالک کی فضائی افواج کے حوالے کر دیے جائیں گے.

خبری حوالہ :عالمی میڈیا زرائع