کابل:فائرنگ کے واقعے میں 27افراد جان بحق جبکہ 55 زخمی

سابق لیڈرعبدل علی کی برسی کی تقریب پر فائرنگ کے واقعے میں 27 جان بحق جبکہ 55افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق سابق لیڈرعبدل علی کی برسی کی تقریب پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، اسی دوران افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی تقریب میں شریک تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

افغان میڈیا کے مطابق 27 جابحق جبکہ 55افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے عبداللہ عبداللہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی اس میں شریک تھیں، جن میں سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ ہائی پیس کونسلم حمد کریم خلیلی کی تقریر کے دوران پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ عبداللہ فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد تقریب چھوڑ کر چلے گئے ۔

جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔