ایرانی نائب نائب صدر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترک خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔