بنگلہ دیش:احتجاجی مظاہرے کے دوران چار افراد ہلاک کم سے کم پچاس زخمی

بنگلہ دیش میں فیس بُک پر ایک توہین آمیز پوسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران چار افراد ہلاک اور کم سے کم پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع بھولا میں اتوار کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔مشتعل مظاہرین فیس بُک پر ایک توہین آمیز پوسٹ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔