برازیل:محبوب کی قاتلہ نے جیل میں مقابلہ حسن جیت لیا

برازیل میں محبوب کو قتل کرنے کے جرم میں 15سال کی سزا کاٹنے والی 25 سالہ خاتون نے جیل میں منعقد ہ مقابلہ حسن جیت لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 25سالہ ویرونیکا ویرون ڈی پائیوا کو 2011میں برازیل کے ایک ہوٹل میں بیلٹ سے بوائے فرینڈ کا گلا گھونٹنے کے جرم میں 15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،برازیل کی یہ خاتون جیل جانے سے قبل ماڈل بننا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گی۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک