رنبیر کپور سے محبت 11برس کی عمر میں ہوئی،عالیہ بھٹ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنبیر کپور سے 11 برس کی عمر میں محبت ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کوفلم انڈسٹری میں سب سے پہلے کون اچھا لگا ؟جس کے جواب میں عالیہ نے رنبیر کپور کانام لیا۔

عالیہ نے رنبیر کپور کا نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب وہ 11سال کی تھیں تو وہ فلم ’’بلیک‘‘ کے لئے آڈیشن دینے گئی تھی اور وہاں پہلی باررنبیر سے ملی تھی اور انہیں دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔

اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ متعدد مواقعوں پر رنبیرکے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

خبری زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک