آج پوری دنیا میں معذوروں کا عالمی یوم منایا جارہا ہے۔

آج پوری دنیا میں معذوروں کاعالمی یوم منایا جارہا ہے عالمی یوم معذورین ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

اسے بین الاقوامی سطح پر 1992سے ادارہ اقوام. متحدہ فروغ دے رہا ہے۔1981ء کو ادارہ اقوام متحدہ  کی جانب سے "معذور افراد کا بین الاقوامی سال” قرار دیا گیا۔ اس بات کا اعلان 1976ء میں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد معذور افراد کو بھی سماج میں بازآباد کرنا اور انہیں ایک باوقار درجہ دلانا ہے۔اس کے ساتھ ہی 1983-1992 کو اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کی جانب سے "معذور افراد کا اقوام متحدہ کا دہا” قرار دیا گیا تھا

اس دن کا مقصد معذوروں کے مسائل اور معذور افراد کے بنیادی حقوق کے تئیں بیداری لانا ہے۔ جو معذور افراد کو سماج کے دھارے سے جوڑنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

سماج میں معذور افراد اکثر امتیازی سلوک کے شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی حالت عام انسانوں جیسی نہیں ہوتی ہے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ سوسائٹی معذور افراد کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ہر پہلو کے مین اسٹریم سے جوڑنے کے لیے مناسب اقدام کرے۔