آج دنیا بھر میں مردوں کا عالمی یوم منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں آج مردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد مردوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا نہیں بلکہ صرف یہ ہے کہ مرد حضرات بھی اپنی صحت پر توجہ دیں۔

انیس نومبر کو دنیا بھر میں ’انٹر نیشنل مینز ڈے‘ منایا جاتا ہے ، اس دن کو منانے کا آغاز انیس سو ننانوے سے کیا گیا۔مردوں کا عالمی منانے کا مقصد مرد حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

سماجی ،گھریلو،معاشرتی مسائل بھی مردوں کو ہی زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ نشہ آور اشیاء کا استعمال، ورزش میں کمی جیسے مسائل بھی مردوں کی عمر گھٹانے،صحت کی خرابی کا سبب بنتے ہیں۔