حب : دو مسافر بسوں میں حادثہ، 4 افراد جانبحق 12 زخمی –

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں وندر شاہراہ پر گڈانی موڑ پہ دو مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار مسافر جانبحق جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

جانبحق اور زخمی افراد کو ایدھی سروس کے رضا کاروں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا جارہا ہے ۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک