آگ لگنے سے بچے سمیت تین افراد جھلس گئے ، ایک شخص نے خودکش کرلیا

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں پرانا سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑکنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کا شناخت محمد یعقوب ولد رضا خان بلوچ سکنہ کلی پرانا دکی،خدائے نور ولد قلندر ونیچی سکنہ کلی پرانا دکی اور نصراللہ ولد محمد رضا قوم ونیچی سکنہ چوتیر کے ناموں سے ہوگیا.

تمام زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیئے گئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

دریں اثناء دکی ہی میں پرانی سبزی منڈی کے مقام پر واقعے ٹرک اڈے میں نوجوان سرفراز خان ولد محمد یامین لونی سکنہ چھاونی محلہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک