نام نہاد فرقہ وارانہ دہشت گردی میں پاکستانی فوج ملوث ہے. حمل حیدر

نام نہاد فرقہ وارانہ دہشت گردی میں پاکستانی فوج ملوث ہے. حمل حیدر

بلوچ نیشنل موومنٹ کے خارجی امور کے ترجمان حمل حیدر بلوچ نے وائیون نیوز سے اپنے گفتگو میں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد فرقہ وارانہ دہشت گردی میں پاکستانی فوج اور اس کی ایجینسیاں ملوث ہیں اس حملے کا واضع مقصد ہزارہ کمیونٹی سمیت ان تمام اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا ہے جو پاکستانی مزہبی شدت پسند پالیسیوں سے اتفاق نہیں رکھتے اور انکی مخالفت کرتے ہیں ۔حمل حیدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی ریاست نہ صرف بلوچستان میں انسانیت سوز مظالم کررہی ہے بلکہ خطے میں ہونے والی دہشتگردیوں میں بھی براہ راست ملوث ہے جس کی مثالیں حالیہ دنوں میں افغانستان، ہندوستان اور ایران میں ہونے والی دہشتگرد کاروائیوں میں دہشت گردوں کو پاکستانی ریاست کی جانب سے معاونت اور پشت پناہی حاصل تھی.