پانچ افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں نہر میں نہاتے ہوئے پانچ افراد ڈوب کر جان بحق ہوگئے

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے حب ڈیم اسٹاپ نہر میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب کر جان بحق ہوگئے

ڈوبنے والوں کی لاشیں نکال کر عباسی شہید ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا

اورادھر تربت سے اطلاعات ہیں کل کیچ کو ر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جان بحق ہوگئے جن میں ایک کی لاش کل نکالی گئی تھی اور ایک کی لاش چوبیس گھنٹے بعد آج نکال لی گئی ۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک