گوادر:سی پیک روٹ پرتعمیراتی کمپنی پرحملہ، مشینری نذرآتش

گوادر سی پیک روٹ کے تعمیراتی کمپنی کے مشینری بڑ ی تعداد میں نذرآتش ،تفصیلات کے مطا بق گزشتہ شام کو گوادرکے علاقے چھب ریکانی نگور میں نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کرکے ایک تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو بڑی تعداد نذرآتش خاکستر کردیاہے ۔

ذرائع کے مطابق تعمیراتی کمپنی علاقے میں فورسز کی سخت سیکیورٹی میں ایک کالونی کی تعمیرمیں مصروف تھا شام کے وقت بلوچ سرمچاروں نے حملہ کرکے مشینری جس میں زیادہ تعداد ترلوڈرتھے کو نذرآتش کردیا جس سے مشینری جل کر خاکستر ہوگیا۔

یاد رہے کہ سی پیک روٹ کے مرکزی روٹ ،ملحقہ روٹ اور دیگر تعمیراتی کمپنیوں پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کئے ہیں اور وقتاَ فوقتا یہ اعلان کرتے رہے ہیں کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈو بلوچ دشمن منصوبہ ہے جس پر حملہ ان کے بنیادی اہداف میں شامل ہے ۔