کوئٹہ: مغوی خاتون کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

21مارچ کو اغواء ہونے والی خاتون کی لاش گوالمنڈی تھانے کی حدود میں شالدرہ کے قبرستان برآمد ہوئی ہے

پولیس کے مطابق مغوی خاتون کی گولیاں مارکر قتل کیا ہے۔

گوالمنڈی تھانے کی پولیس کے مطابق خاتون کو نامعلوم افراد نے 21 مارچ 2020 کو اغواء کیا تھا، جس کا مقدمہ اہلخانہ کی جانب سے شہریار اور فیاض نامی ملزمان کیخلاف درج کروایا تھا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا، جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔