پنجگور:قتل کے ملزم نے تھانے میں خودکشی کرلی

پنجگور میں قتل کے ملزم امام بخش ولد محمد بخش نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق امام بخش نے گزشتہ روز اپنے ہی بھتیجے کو قتل کرلیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم امام بخش نے لاک اپ کی سلاخوں سے اپنی چادر باندھ کر خود کشی کر لی۔

بتایا جا رہا ہے امام بخش کی دماغی حالت بھی ٹھیک نہیں تھے۔