مشکے:ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کا کمسن طالب علم کے ساتھ بد فعلی ۔

ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے مشکے میں کمسن طالبعلم کے ساتھ بد فعلی کرکے اسے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مشکے النگی کے رہائشی اظہر علی ولد اصغر علی گجر میں ٹیوشن کی پڑھائی کے بعدگھر جارہے تھے کہ راستے میں عید محمد عرف پیرو ولد کریم داد نے بندوق کے زور پر کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کرکے اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبعلم اظہر علی کے والد اصغر علی کے دائر درخواست پر عید محمد عروفِ پیرو ولد کریم داد کے خلاف ایف آئی آر نمب03/2020U/S377 TPدرج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مشکے سے ہمارے نمائندے کے مطابق عید محمد عرف پیرو کا تعلق ریاستی حمایت یافتی گرو ڈیتھ اسکواڈ سے ہے جو علاقے میں اس سے پہلے بھی مختلف سماجی برائیوں میں مرتکب پائے جاچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ مشکے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہےاس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہر وقت پیش آتے رہے ہیں ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں اس طرح کی خبریں موصول ہوتے رہتے ہیں کہ جہاں پے ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے زبردستی لڑکیوں کی اغواء اور زبردستی شادی کرنے کے واقعات شامل ہیں تاہم خاندانی ذرائع ڈر کی وجہ سے اس طرح کی خبروں کی تصدیق کرنے سے ڈرتے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کی خبریں میڈیا میں نہیں آتی۔