کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں سرمچاروں نے آج صبح گیارہ بجے پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک گاڑی شدید حملہ کی زد میں آیا جس میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔