پنجگور میں دو محتلف حملوں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک کیئے ۔ بی آر اے

بالگتر سہاکی اور وشبود حملوں میں نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے دو اہلکار ہلاک کیئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات پنجگور کے علاقے بالگتر سہاکی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک ٹھکانے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فوجی احکامات کے تحت بلوچ جہد کاروں پر حملوں کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس حملے میں پنجگور میں سرگرم عمل اہم ریاستی کارندہ مستری انور کا باڈی گارڈ ظریف ہلاک جبکہ ہاشم نامی کارندہ شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہ گذشتہ روز پنجگور وشبود میں حملہ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک مسلح کارندے جہانزیب کو ہلاک کیا جو تین سالوں سے بلوچ تحریک کے خلاف سرگرم عمل تھا جس پر پہلے بھی ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا تھا لیکن وہ پہلے حملے میں بچ گیا تھا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ریاستی فوج بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد ان ڈیتھ اسکواڈ کے سہارے بلوچ جہد کو کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے ریاستی پیرول پر سرگرم عمل ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف ہماری کاروائیاں آئندہ تیز تر ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آزاد وطن کے حصول تک ہماری جنگ جاری رئیگی۔