پنجگور: فائرنگ کے واقعے میں خواتین و بچوں سمیت چار افراد ہلاک و زخمی

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین و بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے بالگتر نلی میں نامعلوم مسلح نے افراد ایک گھر پر حملہ کردیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کل رات پیش آیا جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔