پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ پانچ افراد بازیاب

پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ اور پانچ افراد پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز آواران کے علاقے تیرتیج سے ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سعید بلوچ ولد اللہ داد سکنہ تیر تیج آواران کے نام سے ہوا ہے

ادھر مستونگ ،خاران ،کراچی ،خضدار اور نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے پانچ افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں

بازیاب ہونے والوں میں 24 دسمبر 2017 کو مستونگ سے لاپتہ ہونے والا چاکر خان بنگلزئی ولد عبدالستار اور 10 اگست 2014 کو خاران سے لاپتہ ہونے والا عارف بلوچ اور 18 اپریل 2019 کو کراچی سے لاپتہ ہونے والا بہار بلوچ ولد ایوب اور 26اگست 2016 سے لاپتہ ہونے والا صلاح الدین سکنہ کلی جمال آباد نوشکی اور خضدار سے دوسال قبل لاپتہ ہونے والا سجاد احمد ولد منظور احمد شامل ہیں