چھ افراد حراست بعد لاپتہ، ایک شخص بازیاب

پاکستانی فوج نے ہرنائی کے دو مختلف مقامات پہ چھاپہ مار کر 6 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا اور پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا ایک شخص پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ اور نسک  میں پاکستانی فوج نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شریف ولد خیر محمد مری ، وزیر ولد وہاب مری ، پرویز ولد شکر خان مری ، مراد خان ولد دولت مری،  طوطی ولد بندو مری اور ضعیف العمر جنگو مری ناموں سے ہوا ہے ۔

ادھر آواران سے اطلاعات ہیں کہ 21 دسمبر 2019 کو آواران سے حراست بعد لاپتہ ہونے والا قدیر ولد برکت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ۔